نئی دہلی، 30؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )دو دن پہلے یعنی پرسوں شام کی بارش سے گڑگاؤں میں لگا جام اب پوری طرح ختم ہو گیا ہے، بھاری بارش کے بعد جمعہ کو گرو گرام یعنی گڑگاؤں کی حالت انتہائی خراب تھی ۔مریض راستوں میں ٹریفک جام میں پھنسے رہے، تمام ضروری کاموں کو جیسے آبی جماؤ نے روک دیا تھا ۔اس درمیان ایک سینئر افسر نے ان حالات کے لیے معافی مانگی اور کہا کہ حالات قابو میں کرنے کے لیے کچھ بہتر پلان کیا جا سکتا تھا۔جمعہ کو ٹریفک انتظام کو لے کر گرو گرام کے ڈپٹی کمشنر ٹی ایل ستیہ پرکاش نے کہا کہ ہم اپنے ایمانداری سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے سبق لیا ہے۔ٹی ایل ستیہ پرکاش نے پورے وثوق کے ساتھ یہ وعدہ کیا کہ اب اگر اس سے بھی زیادہ بارش آئی ، تب بھی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، کیونکہ ہم نے یہ شناخت کر لی ہے کہ کہاں کہاں گڑبڑی ہوئی اور ہم نے ان مسائل کو حل بھی کر لیا ہے۔دہلی سے مانیسر تک جام کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔گڑگاؤں کے کئی علاقوں میں پانی بھرا رہا، جس سے گڑگاؤں کے اندرونی علاقوں میں بھی پانی بھرنے لگا۔احتیاطا گڑگاؤں کے اسکولوں میں دو دن کی چھٹی کر دی گئی تاکہ بچوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ساتھ ہی انتظامیہ نے لوگوں کو میٹرو سے سفر کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ملینیم سٹی کہے جانے والے گرو گرام میں کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے دفاتر ہیں۔یہاں ایک ورلڈ کلاس گولف کورس بھی ہے، بڑے بڑے اسپتال ہیں اور کئی ہائی کلاس شاپنگ مال ہیں۔مجموعی طور پر یہ کوئی عام سا چھوٹا شہر نہیں ہے اور سینکڑوں لوگوں کا یہاں روزانہ آنا جانا لگا رہتا ہے۔ ملینیم سٹی ہونے کے باوجود یہاں ملک کے کئی دیگر شہروں کی طرح ہی ڈرینج سسٹم کا انتظام چوپٹ ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہاں موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے، حالانکہ آج ٹریفک مکمل طور پر قابو میں ہے۔اس درمیان ایک دوسرے پر الزام تراشی کا دور بھی چلا۔ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے اس کا ٹھیکرا کیجریوال کے سر پھوڑدیا ۔کھٹر سے ٹوئٹر پر دوارکا ایکسپریوے کی تعمیر کے بارے میں پوچھا گیا، جس سے گڑگاؤں کا ٹریفک کم ہو سکتا ہے، اس پر وزیر اعلی نے کہا کہ اس بارے میں اروند کیجریوال سے پوچھا جانا چاہیے ۔دہلی حکومت کے عدم تعاون سے تنگ آکر، ہمیں اس کو نیشنل ہائی وے اعلان کرنا پڑا۔گڑگاؤں پولیس نے بھاری بارش کے بعدآبی جماؤ کی وجہ سے نیشنل ہائی وے- 8 پر سینکڑوں مسافروں کے پھنسے ہونے کی وجہ سے اس سے سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔گڑگاؤں پولیس نے ٹوئٹ کر کے کہاکہ دہلی سے گڑگاؤں آ رہے لوگوں کو آج یہاں نہیں آنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کیونکہ سڑکوں پرآبی جماؤ سے ٹریفک نظا م میں مکمل طور رکاو ٹ پیدا ہوگئی ہے۔گڑگاؤں میں خاص طور پرا ین ایچ- 8پر آبی جماؤ کی وجہ سے ٹریفک کی صورت حال خراب ہے، اگر ممکن ہو تو اس سے گریز کریں ۔وہیں ہریانہ حکومت نے گرو گرام کے حالات پر ہنگامی اجلاس طلب کیاہے۔